آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی راہیں جدا نظر آتی ہیں،کیپٹن صفدر،اعتزاز احسن اپنی بولی اور خورشید شاہ کسی اور لائن پر چل رہے ہیں، مسلم لیگ کی قیادت جوڈیشل کمیشن پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کریگی،کسی نے رائے ونڈ کی طرف احتجاج کا رخ کیا تو اسے منہ کی کھانا پڑیگی، کارکنوں سے گفتگو

پیر 18 اپریل 2016 09:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء)مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف لندن میں علاج کے بعد پاکستان جلد آئینگے اور انکی قیادت میں ملک مزید ترقی کریگا ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی راہیں جدا نظر آتی ہیں اور اعتزاز احسن اپنی بولی بول رہے ہیں اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کسی اور لائن پر چل رہے ہیں، مسلم لیگ کی قیادت جوڈیشل کمیشن پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کریگی ۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر کسی نے رائے ونڈ کی طرف احتجاج کا رخ کیا تو اسے منہ کی کھانا پڑیگی ۔ پانامہ لیکس پر سونامی خان سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پانامہ لیکس پر سیاسی دوکانداری چمکانے والے سمجھتے ہیں کہ اس ایشو پر ایک بار پھر دھرنا دیکر حکومت کو ڈی ریل کر دیا جائے لیکن اپوزیشن کے نام پر حکومت کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا کی رہائش گاہ پر ان کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد موقع پر موجود کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی رانا محمد افضل خاں ‘ چوہدری غلام رسول ساہی ‘ ڈاکٹر نثار جٹ ‘ الیاس انصاری ‘ حافظ شفیق کاشف سمیت دیگر مسلم لیگ ( ن ) اور یوتھ ونگ کے عہدیداران کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

انہوں نے کہاہے کہ ملکی ترقی اورقوم کی خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے جسے ملک اورقوم سے زیادہ اقتدارعزیزہے۔پانامہ د لیکس کے نام پرعوام کی منتخب حکومت کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ۔آف شورپر چنددن تک اور شورہوگاجب اپوزیشن کوکچھ نہیں ملے انہوں نے کہا کہ عمران خاں کے دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دھرنا سیاست سے ملک کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوئی اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا انہوں نے کہا کہ کراچی میں وفاقی حکومت نے حالات درست کر دیے اور بلوچستان میں بھی امن قائم کر دیا گیا ہے لیکن پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ بھانت بھانت کی بولیا بول رہی ہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی راہیں جدا نظر آتی ہیں اور اعتزاز احسن اپنی بولی بول رہے ہیں اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کسی اور لائن پر چل رہے ہیں حالانکہ پیپلز پارٹی کے دوراقتدار میں ملک کی حالت تباہ ہو گئی تھی اور لوٹ مار کی وجہ سے ملک دوالیہ ہو کر رہ گیا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جس طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ عوام جانتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اولیت دی ہے اور بلا تفریق عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں جو لوگ ترقیاتی منصوبوں پر سیاست کررہے ہیں وہ اپنی موت آپ مر جائیں گے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ کی حکومت نے انرجی سیکٹر میں میں نمایا ں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دہشت گردی کا منظم طریقہ سے خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان آرمی نے حکومت کے شانہ بشانہ کوششیں کر کے دہشت گردی پر قابوپا لیا ہے اور مزید کامیابیاں دیکھ کر تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور اپوزیشن کی کئی جماعتیں پاناما لیکس کا سہارا لیکر حکومت کے خلاف منفی پروپیگینڈا کر رہی ہیں