امریکہ، گوانتانامو کے نو یمنی قیدی سعودی عرب منتقل

پیر 18 اپریل 2016 10:01

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء)امریکا نے بدنام زمانہ حراستی مرکز گوانتانامو کے نو یمنی قیدیوں کو سعودی عرب کے حوالے کر دیا ہے۔ ان میں ایک قیدی وہ بھی ہے، جس نے سن 2007ء سے بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک طویل عرصے سے اس معاملے پر مذاکرات جاری رہے، جب کہ اس موضوع پر ایک مقام پر سعودی شاہ سلمان اور امریکی صدر باراک اوباما نے بھی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

قیدیوں کی سعودی عرب منتقلی ایک ایسے موقع پر ہوئی ہے، جب چند روز بعد امریکی صدر باراک اوباما سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں۔ عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اس حراستی مرکز کو جلد از جلد بند کرنے کا اعلان کرنے والے باراک اوباما ریبپبلکن جماعت کی جانب سے شدید مخالفت کی وجہ سے اپنی دو مرتبہ کی مدت صدارت میں اپنے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہے، تاہم رواں برس فروری میں اوباما نے دوبارہ اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ اگلے برس جنوری میں اپنی مدت صدارت کی تکمیل سے قبل یہ حراستی مرکز بند کر دیں گے۔ اس اعلان کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے زیادہ قیدیوں کا کوئی گروپ اس حراستی مرکز سے کسی دوسرے ملک منتقل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :