قطر، خام تیل کی پیداوار، اوپیک اجلاس میں ایران کی عدم شرکت

پیر 18 اپریل 2016 09:58

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء)دنیا کے تیل پیدا کرنے والے ملکوں کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز دوحہ میں ہوا۔ ایران نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اجلاس کو سعودی و ایرانی اختلافات کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا رہا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خام تیل کے فی بیرل کی عالمی منڈیوں میں کمی کے رجحان کو روکنے کے لیے خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اوپیک ممالک کے اجلاس کو سعودی عرب اور ایران کے اختلافات نے کسی بڑی فیصلے تک پہنچنے نہیں دیا۔

اجلاس میں تیل کی پیداوار کو کم کرنے کے معاملے پر فوکس کیا جانا تھا مگر اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی سعودی عرب نے اعلان کیا کہ وہ تیل کی پیداوار میں کمی اْس وقت تک نہیں لائے گا جب تک ایران کو پابند نہیں کیا جاتا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایران نے دوٹوک کہہ دیا کہ وہ دوحہ اجلاس میں اپنا کوئی نمائندہ روانہ نہیں کرے گا۔ قطری دارالحکومت میں ہونے والے اجلاس میں اوپیک ممالک کے پندرہ رکن ریاستوں کے نمائندے شریک تھے۔ اِن کے علاوہ اوپیک کی رکنیت نہ رکھنے والا ملک روس بھی اِس اجلاس میں شریک رہا۔ یہ تمام ممالک رواں برس جنوری کے مہینے کی سطح پر تیل کی پروڈکشن کو منجمد کرنے کی پلاننگ کی سوچ رکھتے ہیں اور اِس باعث وہ عالمی منڈیوں میں موجود اضافی خام تیل کی کھپت کی خواہش چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :