اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ہوں،پرویز رشید،وزیراعظم کے خاندان نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، وزیراعظم کے صاحبزادے حسین‘ حسن نواز نے حلال کمائی سے بیرون ملک قوانین کے مطابق کاروبار کیا اور کر رہے ہیں،اپوزیشن منفی پروپیگنڈا سے نواز شریف پر من گھڑت الزامات کی سیاست کرنا چاہتی ہے، پاناما لیکس کی تحقیقات کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا شیرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو

پیر 18 اپریل 2016 09:53

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن منفی پروپیگنڈا سے نواز شریف پر من گھڑت الزامات کی سیاست کرنا چاہتی ہے اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ہوں۔ پاناما لیکس کی تحقیقات کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اتوار کے روز شیرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاناما لیکس کی انکوائری ہو۔

اگر انکوائری ہو گی تو جو کیچڑا اچھالا جا رہا ہے وہ دھل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو معلوم ہے کہ وزیراعظم کے خاندان نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا۔ وزیراعظم کے صاحبزادے حسین‘ حسن نواز نے حلال کمائی سے بیرون ملک قوانین کے مطابق کاروبار کیا اور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن انکوائری نہ کروا کے الزامات کی سیاست کا بازار گرم رکھنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر اور پرویز مشرف کے ادوار میں بھی نواز شریف پر الزامات عائد کئے گئے اور احتساب ہوا۔ نواز شریف کے احتساب میں ثابت ہوا کہ نواز شریف ایک دیانتدار اور امین وزیراعظم ہیں چیئرمین سینیٹ نے پاناما لیکس کی انکوائری سے خود معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا جب انکوائری کمیشن قائم ہو گا تب دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی عمران خان سے ہوائی جہاز میں ملاقات ہوئی۔ وزیر داخلہ نے عمران خان سے جلسے کی اجازت کا غلط استعمال نہ کرنے کا عہد لیا تاکہ تحریک انصاف کے ورکر جلسے کی آڑ میں املاک کو نقصان نہ پہنچائیں اور نہ ہی ریڈ زون داخل ہوں گے۔ادھرپرویز مشرف دور حکومت میں دہشت گردی کو فروغ ملا اور لوڈ شیڈنگ بحران نے سر اٹھایا مشرف سمیت سابق حکمرانوں نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کچھ نہ کیا ہم آنیوالی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان دیکر جائیں گے پرویز رشید تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید سابق نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کی دعوت پر رینالہ خور کے نواحی قصبہ شیر گڑھ آئے انہوں نے اپنی آمد کے بعد نو تعمیر شدہ ٹیکسی اسٹینڈ کے افتتاح کے بعد ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو عوام میں رہ کر کام کرتا ہے عوام اس کو ہی پسند کرتے ہیں اور اسی کا نام بھی پیدا ہوتا ہے جگنو محسن ایک محنتی خاتون ہیں ان کی طرف سے کیا جانیوالا کا آج قصبہ شیرگڑھ میں واضح نظر آرہا ہے وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید نے کہا کہ ہم نے سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور خیبر پختوخواہ میں پی ٹی آئی کے منڈیٹ کو تسلیم کیا لیکن عوام کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن کو ملنے والا بھر پور منڈیٹ اپوزیشن اور دیگر جماعتوں کو ہضم نہ ہو رہا ہے ہماری حکومت کی راہ میں روڈرے اٹکائے جارہے ہیں ترقی اور خوشحالی کے عمل کو تروتازہ کیا جارہا ہے ہماری حکومت ملکی وعوامی ترقی خوشحالی پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ مشرف سمیت سابق حکمرانوں نے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے کچھ بھی نہ کیا بلکہ مشرف دور حکومت میں دہشت میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا جس سے ملکی معشیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا لوڈ شیڈنگ کا جن بھی جنرل (ر) پرویز کے دور حکومت میں بوتل سے باہر آیا اور بڑی بری چرح لوڈ شیڈنگ بحران نے ملکی معیشت انڈسٹری کو نقصان پہنچایا پرویز رشید نے کہا کہ آج پاکستان تین سال پہلے جیسا نہیں بلکہ بہتر پاکستان ہے ہم آنیوالی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان دیکر جائیں گے 2018تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائیگا آخر میں انہوں نے کہا کہ جلد ہیم نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ان کے اختیارات دیئے جائیں گے تاکہ بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں عوام کی خدمت کر سکیں پاکستان مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ بلدیاتی نمائندے بھی ہماری تقلید کرتے ہوئے عوامی خدمت کے مشن کو رواں دواں رکھیں گے ۔