پانامہ لیکس انکوائری کمیشن کاایک دو روز میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائیگا،اسحاق ڈار،انکوائری کمیشن تین ممبران پر مشتمل ہو گا، کمیشن کے ممبران کے نام فائنل ہونا باقی ہے، ٹی آر اوز طے کرلئے ،وزیر اعظم کیوں استعفی دیں پانامہ لیکس میں ان کا نام نہیں ان کے بیٹوں کا ہے ، نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 18 اپریل 2016 09:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت اگلے ایک یا دو روز میں پانامہ لیکس سے متعلق انکوائری کمیشن کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا ۔ وزیر اعظم کیوں استعفی دیں پانامہ لیکس میں ان کا نام نہیں ان کے بیٹوں کا ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے انکوائری کمیشن تین ممبران پر مشتمل ہو گا صرف کمیشن کے ممبران کے نام فائنل ہونا باقی ہے تمام انتظامات سمیت ٹی آر اوز طے کرلئے ہیں حکومت نے انکوائری کمیشن کو تمام اختیارات دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اس حوالے سے قوم سے وعدہ کر کے معاملے کی شفاف تحقیقات کرنا چاہتے ہیں کمیشن نے ہمیں بلایا تو ہمیں ایمانداری کے ساتھ کمیشن کو ساری باتیں بتانا ہوں گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی ، بجلی کا بحران اور آئی ڈی پیز جیسے بڑے چیلنجز درپیش ہیں اس سے نمٹنے کے لئے انتھک کوشش کر رہے ہیں ہم نے ملک کو دیوالیہ سے بچا کر قوم کو ایک اچھی معیشت دی انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک کے سربراہ کے مستعفی ہونے والوں کے نام پانامہ لیکس میں شامل ہیں اس لئے وہ مستعفی ہوئے ہیں جبکہ لیکس میں وزیر اعظم کے صاحبزادوں کے نام ہیں نواز شریف کا نام شامل نہیں ہے اس لئے ان سے استعفی مانگنا درست نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کمیشن کے خواہاں ہیں جبکہ چیف جسٹس نے خود ریمارکس دیئے کہ تحقیقات کرانا ہمارا کام نہیں ۔

ہر پارٹی کی بات نہیں مان سکتے ہیں ہر کوئی اپنی بات کر رہا ہے یہ کوئی طریقہ نہیں ہے قانون کے علاوہ کوئی کام نہیں کریں گے معاملے کی انکوائری قانون کے مطابق کریں گے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :