کراچی،عمیرصدریقی کا دوران تفتیش89افرادکے قتل کا اعتراف

اتوار 17 اپریل 2016 11:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2016ء) ایک سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلرعمیرصدریقی نے دوران تفتیش89افرادکے قتل کا اعتراف کرلیاہے عمیر صدیقی کودوسال قبل کراچی سے اس وقت گرفتارکیا گیاتھاجب وہ بھارت اوردبئی کے خفیہ دورے کرکے کراچی آیاتھااور وہ ٹارگٹ کلنگ کی ٹیموں کی تشکیل نوکرکے واپس دبئی جانے کی تیاری کررہاتھاکہ پولیس،رینجرزاورحساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے اسے گرفتارکرلیاعمیرصدیقی نے جے آئی ٹی کے سامنے انکشاف کیاہے کہ اس نے خود89افرادکوقتل کیاہے وہ کراچی، بھارت، جنوبی افریقہ،بنکاک،سرلنکا،لندن،دبئی اورملائیشیاء میں ٹارگٹ کلنگ ٹیموں میں پل کاکرداراداکرتاتھااورٹارگٹ کلنگ ٹیموں کی تشکیل دیتاتھادوران تفتیش انہوں نے انکشاف کیاکہ ایک سیاسی جماعت کے ارکان اسمبلی بھی بعض اوقات اس کوکہتے تھے کہ فلاں کو قتل کردواوروہ ایسا کرتاتھاانہوں نے جے آئی ٹی کے سامنے انکشاف کیا کہ اس نے مہاجر لبریشن آرمی بنالی تھی جوچندماہ بعد باضابطہ طور پر کام شروع کرتی اور اس کا نشانہ صرف قانون نافذکرنے والے اداروں کے دفاتراورحساس تنصیبات تھیں اور یہ لڑائی لمبے عرصے کیلئے لڑی جاتی اس نے یہ بھی اعتراف کیاکہ مذکورہ بالاممالک میں روپوش دہشتگردوں نے جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈبنوارکھے ہیں اور وہ پاکستان آکرکارروائی کرکے واپس چلے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :