پیپلز پارٹی بھانت بھانت کی بولیا بول رہی ہے ، عمران کے کچھ ہاتھ نہ آئیگا، خواجہ سعد رفیق،اپوزیشن جماعتیں پاناما لیکس کا سہارا لیکر حکومت کیخلاف منفی پروپیگنڈا کر رہی ہیں، پیپلز پارٹی کی لوٹ مار نے ملک دیوالیہ کر دیا، عمران کی دھرنا سیاست سے ملک کی بدنامی اورساکھ خراب ہوئی،وفاقی وزیرریلوے کاساہیوال ریلوے سٹیشن پراجتماع سے خطاب

اتوار 17 اپریل 2016 10:40

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ کی حکومت نے انرجی سیکٹر میں میں نمایا ں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دہشت گردی کا منظم طریقہ سے خاتمہ کرنے کیلئے پاکستان آرمی نے حکومت کے شانہ بشانہ کوششیں کر کے دہشت گردی پر قابوپا لیا ہے اور مزید کامیابیاں دیکھ کر تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور اپوزیشن کی کئی جماعتیں پاناما لیکس کا سہارا لیکر حکومت کے خلاف منفی پروپیگینڈا کر رہی ہیں انہوں نے ریلوے اسٹیشن ساہیوال پر ایک اجتماع سے خطاب کے دوران عمران خاں کے دھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دھرنا سیاست سے ملک کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوئی اور ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچا انہوں نے کہا کہ کراچی میں وفاقی حکومت نے حالات درست کر دیے اور بلوچستان میں بھی امن قائم کر دیا گیا ہے لیکن پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ بھانت بھانت کی بولیا بول رہی ہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی راہیں جدا نظر آتی ہیں اور اعتزاز احسن اپنی بولی بول رہے ہیں اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کسی اور لائن پر چل رہے ہیں حالانکہ پیپلز پارٹی کے دوراقتدار میں ملک کی حالت تباہ ہو گئی تھی اور لوٹ مار کی وجہ سے ملک دوالیہ ہو کر رہ گیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف لندن میں علاج کے بعد پاکستان جلد آئینگے اور انکی قیادت میں ملک مزید ترقی کریگا انہوں نے جوڈیشل کمیشن کے حوالہ سے مزید کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت جوڈیشل کمیشن پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کریگی ۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر کسی نے رائے ونڈ کی طرف احتجاج کا رخ کیا تو اسے منہ کی کھانا پڑیگی ۔