سعودیہ کی جانب سے پاکستانی سی فوڈ پر پابندی: 500 ملین ڈالر کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ

اتوار 17 اپریل 2016 11:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2016ء) سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی سی فوڈ پر پابندی کے باعث پاکستان کی سی فوڈ برآمدات کو ایک نیا جھٹکا لگا ہے پابندی کی وجہ سے 500 ملین ڈالر کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سے جھینگوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔پابندی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی جانب سے پابندی پاکستانی جھینگوں میں سے مضر صحت کیمیکل کی موجودگی کے باعث کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے لگائی گئی پابندی کی وجہ سے خلیجی ممالک سمیت دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی سی فوڈ کی برآمدات خطرے میں پڑگئی ہیں۔ پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس اور کوالٹی کنٹرول کے بعد مال کو برآمد کیا جاتا ہے۔فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کی ذمہ داری تھی کہ وہ مرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کرتا۔ برآمد کیے جانے والے جھینگوں میں مضر صحت کیمیکل موجود ہے۔ اس تمام صورت حال کی وجہ سے سی فوڈ کے برآمد کنندگان مشکل میں پھنس گئے ہیں

متعلقہ عنوان :