سرکاری بینک نے صوبائی وزیر خزانہ کیخلاف چارج شیٹ تیار کرلی،چارج شیٹ میں مظفر سید پر غیر قانونی بھرتیاں،بینکاری امور میں مداخلت ،بینک کے خرچے پر سیاسی جلسے کرنے کے سنگین الزامات لگائے گئے ،اخبار میں اشتہار بھی شائع کرادیا

اتوار 17 اپریل 2016 11:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک خیبر بینک نے اپنے ہی وزیر کیخلاف چارج شیٹ تیار کرلی ۔ چارج شیٹ میں صوبائی وزیر خزانہ پر غیر قانونی بھرتیاں ، بینکاری امور میں مداخلت اور بینک کے خرچے پر جلسے کرنے کے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں، خیبر پختونخوا کے وزیر کیخلاف سنگین الزامات پر مبنی اشتہارات اخبار میں شائع کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز صوبہ خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک دی بینک آف خیبر نے اپنے ہی صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے ایک چارج شیٹ تیار کی ہے ، چارج شیٹ میں صوبائی وزیر خزانہ پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے بینک کے خرچے پر سیاسی جلسے کروائے، سیاسی وابستگی پر ملازمین کی ترقیاں کروائیں اور اپنے رشتہ داروں اور منظور نظر لوگوں کو بھرتیوں کیلئے بینک انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر بینکاری امور میں مداخلت کی، بینک آف خیبر نے وزیر خزانہ مظفر سید پر سنگین الزامات پر مبنی اشتہارات اخبارات میں شائع کرادیا