ریال میڈرڈ اور فرانسیسی فٹ بالر کریم بینزیما کو ساتھی کھلاڑی کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے پر تحقیقات کا سامنا ، رواں برس شیڈول یورو چیمپئن شپ کیلئے ٹیم میں منتخب نہیں کیا جائے گا

ہفتہ 16 اپریل 2016 09:48

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء) ریال میڈرڈ اور فرانسیسی فٹ بالر کریم بینزیما کو رواں برس شیڈول یورو چیمپئن شپ کیلئے ٹیم میں منتخب نہیں کیا جائے گا۔بینزیما کو ساتھی کھلاڑی کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے پر تحقیقات کا سامنا ہے اور ملکی فیڈریشن نے انہیں گزشتہ برس دسمبر سے معطل کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

فرنچ فٹ بال فیڈریشن (ایف ایف ایف) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیڈریشن نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بینزیما کو یورو چیمپئن شپ کیلئے اسکواڈ میں طلب نہیں کیا جائے گا۔

فیڈریشن کے صدر اور ٹیم کوچ نے باہمی مشاورت کے بعد متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے۔بینزیما اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کر چکے ہیں اور انہوں نے کہا کہ مجھے اور میرے مداحوں کو فیڈریشن کے فیصلے پر سخت مایوسی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ یورو چیمپئن شپ 10 جون سے 10 جولائی تک کھیلی جائے گی۔