ہفتہ سے سوموارکے دوران فاٹا، خیبر پختونخواہ ،بالائی پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

ہفتہ 16 اپریل 2016 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء) ہفتہ (شام ) سے سوموارکے دوران فاٹا، خیبر پختونخواہ (پشاور،مالاکنڈ ، ہزارہ ،مردان،کوہاٹ،بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)،بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن )، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ سے اتوار کے دوران سبی ، بہاولپور،ڈی جی خان ،ملتان،ساہیوال فیصل آباد، لاہور ،سکھر ، کوئٹہ اور ڑوب ڈویژن میں کہیں کہیں تیز /گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار سے بدھ کے دوران بارشوں کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلا ئنڈینگ کا خدشہ ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، مردان ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان، کوئٹہ، قلات، ڑوب، سبی، سرگودھا،فیصل آباد، لاہور،گوجرانوالہ، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پرتیز/گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان اور سندھ میں کہیں کہیں تیز اورگردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت:رحیم یار خان ، دادو ، پڈعیدن ،سبی 44 ،سکھر ،جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو، نورپورتھل ، بہاولپور اور خانپور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔