کمیشن کرپشن ،ٹیکس چوری اور ڈاکہ زنی کی بھی تحقیقات کریگا، شہباز شریف،حسن اورحسین نواز اپنی بے گناہی ثابت کریں گے ،حکومت،فوج اور شریف فیملی کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیادہیں ،یہ افواہیں بہت پرانی ہوچکیں،پانامہ لیکس پرکوئی بھی مقدس گائے نہیں ہوگی ،کمیشن کے حوالے سے قوم ایک پیج پر ہے،تہمینہ درانی کے ٹویٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،انٹرویو

ہفتہ 16 اپریل 2016 09:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے کہاہے کہ وزیراعظم نے جس کمیشن کااعلان کیاہے وہ پانامہ لیکس تک محدودنہیں ،یہ پیسے میں کرپشن ،ٹیکس چوری اورملک میں ہونے والی ڈاکہ زنی کی بھی تحقیقات کریگا،حسن اورحسین نوازاپنی بے گناہی ثابت کریں گے ،حکومت،فوج اور شریف فیملی کے درمیان اختلافات کی خبریں بے بنیادہیں ،یہ افواہیں بہت پرانی ہوچکیں ،ہم سب ایک پیچ پرہیں ،انصاف سب کیلئے ہوناچاہئے ۔

نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میں حسن اورحسین کے علاوہ 200نام ہیں ،نوازشریف یاان کی بیگم ملوث نہیں ،نوازشریف کے بچے خودمختارہیں جوبیرون ملک اپناکاروبارکررہے ہیں ،ان کے بیرون ملک ہونے کے باعث ٹیکس سسٹم ان پرلاگونہیں ہوتاوہ وہاں کے قوانین کے مطابق کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حسن اورحسین نوازکمیشن کے سامنے پیش ہوں گے اوراپنی بے گناہی ثابت کریں گے ،کمیشن میں دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوناچاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس کے تحقیقاتی کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کے سابق ججزسے رابطہ کیاگیاہے ،بات اب پانامہ لیکس تک نہیں رہے گی جہاں جہاں پاکستانیوں کی آف شورکمپنیاں ہیں ان سب کی تحقیقات ہونی چاہئے ،جوڈیشل کمیشن آزادبنایاجائیگا،کمیشن صرف پانامہ لیکس پرتحقیقات نہیں کریگا،کمیشن پیسے میں کرپشن ،منی لانڈرنگ اورٹیکس چوری کی تحقیقات کریگا،ملک میں ہونے والی ڈاکہ زنی کی بھی تحقیقات ہوں گی ،پانامہ لیکس پرکوئی بھی مقدس گائے نہیں ہوگی ،کمیشن کے حوالے سے پوری قوم ایک پیج پرکھڑی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کااس سے پہلے بھی کڑااحتساب ہوتارہا،پیپلزپارٹی اورپرویزمشرف نے تحقیقات کرائیں اوروزیراعظم نوازشریف اورمجھ سمیت کسی پرایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ،میں اپنے اللہ کوجواب دہ ہوں ،حکومت کاحساب قوم کودیناہے ۔انہوں نے کہاکہ دھرنوں نے پاکستان کوبہت نقصان پہنچایااورملک کوتباہی کے دھانے پرکھڑاکردیا،دھرنے نے ملک کی ترقی اورمعیشت کابھرکس نکال دیا،دھرنوں پرنہ آئیں ورنہ بات بہت دورتک جائے گی ،قوم اب دھرنوں کی سیاست میں نہیں آئے گی اورایسے کاموں میں نہیں الجھے گی ۔

انہوں نے کہاکہ لندن یاکسی اورپلان پرسوچناوقت کاضیاع ہے ،یہ وقت کسی پلان پرسوچنے کانہیں ،ہمارے اوربھی بہت کام ہیں ،ہم نے ملک کی ترقی اورخوشحال کاسوچناہے ،ہم نے صحت ،تعلیم اوراسٹرکچرپرتوجہ دینی ہے ،ہم اپناکام کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے اگرکوئی سازش ہوئی توقوم خوداسے ناکام بنادی گی ۔ان کاکہناتھاکہ شریف خاندان میں اختلاف کی خبریں بے بنیادہیں ،یہ پرانی افواہیں ،وزیراعظم نوازشریف میرے قائداوربڑے بھائی ہیں ۔

انہوں نے مجھے خادم پنجاب بنایاہے ،مجھے وزیراعظم بننے کاکوئی شوق نہیں ،پنجاب کی خدمت کرتارہوں گا۔انہوں نے کاکہ حکومت اورفوج میں اختلافات کی افواہیں بھی بہت پرانی ہیں،نوازشریف کے وحیدکاکڑ،آصف نواز،اسلم بیگ اورمشرف سے اختلافات کی خبریں بھی آتی رہیں ،فوج اورحکومت ایک پیج پرہیں اورمل کرکام کررہے ہیں ،دونوں اداروں کے تعاون سے ملک میں جاری آپریشن ضرب عضب شروع ہواتھااوراس میں بہت سی کامیابیاں ملیں جب تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کے تانے بانے ختم نہیں ہوں گے ہم دشمنوں کومکمل شکست نہیں دے سکتے ۔

انہوں نے کہاکہ تہمینہ درانی کے ٹویٹ کی خبروں میں میرے حوالے سے باتوں میں بھی کوئی صداقت نہیں ،شہبازشریف نے کہاکہ کچے میں آپریشن پنجاب پولیس نے لیڈکیااوررینجرزنے مددکی ،جوانوں کی شہادت کوئی انہونی بات نہیں ،پولیس نے ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں ،کچے کے آپریشن میں پانچ دہشتگردبھی مارے گئے ،ہم نے فوج کومددکی درخواست بھی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کچے میں شہیداہلکاروں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا۔

ایک سوال پرشہبازشریف نے کہاکہ آرمی چیف سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں وہ ایک ایماندارآفیسراورہمارے سپہ سالارہیں ،ان سے سیکورٹی پرمشاورت ہوتی رہتی ہے ۔ایک اورسوال پرکہاکہ اورنج لائن ٹرین عوامی منصوبہ اس منصوبے کے خلاف باتیں کرنے والی اشرافیہ نے رخنے ڈالے توقوم کاسمندراسے بہالے جائے گااورنج ٹرین غریب افرادکے لئے ہے اس منصوبے کی تکمیل سے وقت بچے گااورملک کافائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے بڑی کوئی عوامی طاقت نہیں میں نے کئی بارمیٹروپرسفرکیااورنج ٹرین پربھی سفرکروں گا