پانامہ لیکس کی تحقیقات پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے رہے ہیں،سعد رفیق،تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے بہت جلد کوئی حتمی نتیجہ برآمد ہوگا، افہام و تفہیم سے حل نکالنا چاہتے ہیں

ہفتہ 16 اپریل 2016 09:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے رہے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر تحقیقات کیلئے ملک کے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کردیا ہے بہت جلد کوئی حتمی نتیجہ برآمد ہوگا۔

(جاری ہے)

ہم معاملے کے افہام و تفہیم سے حل نکالنا چاہتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ اس سنگین الزام ترآسی کا شفاف اور غیر جانبدرانہ تحقیقات ہو۔ تحقیقاتی کمیٹی مسلم لیگ کے رہنماء وزیراعظم کے صاحبادہ سمیت تمام افراد کا شفاف انداز میں تحقیقات ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خا کے کہنے پر حکومت نے عدلیہ کی زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا تاہم انہیں اس پر اعتماد نہ رہا۔

متعلقہ عنوان :