پاکستانیوں کے دروازے پر کر انہیں گلے لگائیں گے،مصطفی کمال کا لطیف آباد یونٹ نمبر6میں موجود پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کے باہر جلسے سے خطاب

ہفتہ 16 اپریل 2016 09:34

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمیں اس پاکستان سے دشمنی ختم کرنی ہے ، ہم پاکستانیوں کے ایک ایک دروازے پر جائیں گے اور انہیں گلے لگائیں گے، اگر میں لوگوں کے اندر نفرتیں بوؤں تو میرا کوئی نقصان نہیں ہوگا لیکن کسی ماں کا بیٹا مارا جائیگا ، کسی کا بھائی مارا جائیگا ۔ وہ لطیف آباد یونٹ نمبر6میں موجود پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کے باہر جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر احمد، انیس احمد ایڈوکیٹ اور دیگر بھی موجو دتھے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بندوق اور گولی کی سیاست نہیں کرنی ، وہ مائیں جن کے بچے ان کے پاؤں دباتے لیکن وہ بوڑھی مائیں انہیں تلاش کرتے ہوئے دھکے کھارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کو یہ بھی نہیں پتہ کہ ان کا بچہ زندہ بھی ہے یا نہیں، کیا ملا ”را“ کا ایجنٹ بنواکر اور لوگوں کو مارواکر ، انہوں نے کہاکہ یہ سوچنا ہوگا کہ 30سالوں میں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا، ہم نے صرف کھویا ہی کھویا ہے ، جب ہماری کوئی دشمنی نہیں ہوگی تو پھر مجھے کیا ضرورت پڑی کہ اپنے بچوں کو ٹارگٹ کلرز بنواؤں گا، ہمیں 24گھنٹے میں سے 25گھنٹے کام کرنا ہے ، چند لیڈروں نے نوجوانوں کو جان لینے اور دینے پر لگایا ہوا ہے، اس چکر میں ہمیں نہیں پڑنا کیونکہ اس چکر میں لگ کر ہم اپنی بنیادی ضروریات سے غافل ہوگئے ہیں، ہمیں پینے کے صاف پانی کی فکر نہیں ، سیوریج، تعلیم اور ملازمت کی فکر نہیں، اگر ان نوجوانوں کو دشمنی پر لگادیا تو اصل حقوق پیچھے چلے جائیں گے ، انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں کو ”را“ کا ایجنٹ بننے، دہشت گردوں کو روکنے کیلئے نکلے ہیں ، بھائی کو بھائی سے توڑنے کیخلاف مہم چلارہے ہیں ، لوگوں کو بادشاہت اور حکمرانی مل جاتی ہیں ، بھائی کو بھائی سے جوڑنے کے کام پر نہ صرف دنیا ملے گی بلکہ آخرت بھی ملے گی اور اس کا صدقہ جاریہ ہماری قبروں تک بھی جاری رہے گا۔

ہم لوگوں سے بات کررہے ہیں کہ اپنے مسلک اور قومیت پر قائم رہو ، آپس میں دست وگریباں نہ ہو، گن پوائنٹ پر لوگوں کو نہ مارو ، دشمنیاں اور نفرتیں ختم کردو ، ایک دوسرے کے غم میں شریک ہو