شمالی کوریا میزائل تجربات جیسے اشتعال انگیز اقدامات سے بار رہے‘ جاپان

ہفتہ 16 اپریل 2016 10:16

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء) جاپان شمالی کوریا کے حالیہ ناکام میزائل تجربے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیانگ یانگ اشتعال انگیزیوں سے باز رہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیردفاع جین ناکیتانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ شمالی کوریا نے جو حالیہ میزائل تجربے کی ناکام کوشس کی ہے یہ اس کا اشتعال انگیز اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا خطے کو عدم استحکام سے دو چار کرنیوالے ایسے اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کرے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی ایسی کوئی اطلاعات نہیں ہیں کہ شمالی کوریا کوئی ایسا پروجیکٹل میزائل تیار کر رہا ہے جو جاپان کی سکیورٹی کے لئے خطرے کا باعث ہو۔