واشنگٹن: بے روزگاری 43 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ہفتہ 16 اپریل 2016 10:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 16اپریل۔2016ء)امریکا میں بے روزگاری کی شرح تینتالیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔امریکی محکمہ لیبر ڈپارٹمنٹ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکا میں ڈھائی لاکھ سے زائد بے روزگاری الاوٴنس کی درخواستیں جمع کروائی گئیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اپریل سے قبل دو لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد نے بے روزگاری کلیمز کے لیے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔اس سے قبل انیس سو تہتر میں بے روزگاری کے اعداد و شمار اس سطح پر ریکارڈ کیے گئے تھے۔