بلاول بھٹو کاآزاد کشمیر انتخابات میں خود الیکشن مہم چلانے کا فیصلہ ،الیکشن مہم کا آغاز کوٹلی سے کرنے کا فیصلہ،بلاول الیکشن مہم کے دوران پورے آزاد کشمیر کے دورے کریں گے،ذرائع

جمعہ 15 اپریل 2016 12:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لئے خود الیکشن مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا الیکشن مہم کا آغاز کوٹلی سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے زرداری ہاؤس ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات 2016 کے لئے خود الیکشن مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ الیکشن مہم کے دوران پورے آزاد کشمیر کے دورے کریں گے ذرائع کے مطابق مہم کا آغاز الیکشن شیڈول کے فوراً بعد کوٹلی سے کیا جائے گا انہوں نے یہ فیصلہ گزشتہ روز پارلیمانی اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ میں آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی حکمت عملی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کو ٹف ٹائم دیا جائے گا اجلاس کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کی قیادت کو پانامہ لیکس کے حوالے سے سخت موقف اپنانے کی بھی ہدایت کر دی ہے ۔