کویت سے 12ملین دینار اکٹھے کرنا والاسعودی ڈبل شاہ مصر میں گرفتار کرکے واپس کویت پہنچا دیا گیا

جمعہ 15 اپریل 2016 13:03

کویت (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء )کویت سے 12ملین دینار اکٹھے کرنا والاسعودی ڈبل شاہ مصر میں گرفتار کرکے واپس کویت پہنچا دیا گیا ۔سعودی شہری محمد ھذال المطیری جو عرصہ دراز سے کویت میں مقیم ہے لوگوں کو ڈبل فائدہ دینے کے بہانے رقم جمع کرتارہا اور جب رقم بڑھ گئی اورلوگوں نے نفع کی بات کی تو وہ رفو چکر ہوگیا اور عیش وعشرت کی زندگی گذارنے کے لئے مصر چلا گیا ۔

(جاری ہے)

جہاں وہ عیاشی کررہاتھا درجنوں کویتی شہریوں نے اس کے خلاف شکایات درج کرائیں لیکن محمد ھذال المطیری کا کچھ اتہ پتہ نہیں چل رہاتھا کویت پولیس نے اس کی تصویر خلیجی اور دوسرے ممالک کی پولیس کی فراہم کی تاکہ اس کی اطلاع مل سکے ۔گذشتہ محمد ھذال المطیری مصر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا اورمصرپولیس نے کویت کو اطلاع دی کویت کاایک وفد مصرگیا جہاں اسے گرفتار کرکے کویت واپس لے آیاپولیس نے محمدھذال المطیری کو عدالت میں پیش کرکے اس کا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے اوراس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :