جاپان کے جنوبی علاقے میں زلزلہ، کئی عمارتیں منہدم

جمعہ 15 اپریل 2016 13:03

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء) جاپان کے جنوبی حصے میں زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ 6.4 کی شدت کے اس زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 26 منٹ پر کیوشو جزیرے پر ضلع کماموٹو پریفیکچر کے مشرق میں آیا، ابھی تک کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :