روسی رہنما لینن کی حنوط شدہ لاش کو محوظ رکھنے کیلئے 2 لاکھ ڈالر خرچ کرنے کا اعلان

جمعہ 15 اپریل 2016 13:03

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء) روس کی حکومت نے روسی رہنما ولادی میر لینن کی حنوط شدہ لاش کو محفوظ رکھنے کیلئے اس سال 2 لاکھ ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ پروکیورمنٹ ایجنسی کی ویب سائٹ پر موجود ایک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ کام بائیو میڈیکل نوعیت کا ہے اور وفاقی بجٹ میں اس رقم کی ادائیگی کو شامل کر لیا گیا ہے۔ لینن کی لاش کو 1924ء میں پہلی مرتبہ ماسکو کے ریڈ سکوائر میں عوامی دیدار کیلئے رکھا گیا تھا۔ حال ہی میں روس کے 8 ہزار افراد پر مشتمل ایک آ ن لائن سروے کے مطابق 62 فیصد افراد کی رائے تھی کہ لینن کی لاش کو اب باقاعدہ طور پر دفنا دیا جائے تاہم کریملن کی طرف سے اس تجویز کو پہلے ہی رد کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :