پانامہ لیکس معاملے پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیلئے کمیٹیاں قائم ،اسحاق ڈارتحریک انصاف اورپیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

جمعہ 15 اپریل 2016 13:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء)پانامہ لیکس کے معاملے پرحکومت نے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کیلئے کمیٹیاں قائم کردیں ،اسحاق ڈارتحریک انصاف اورپیپلزپارٹی اوران کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسحاق ڈارکی زیرصدارت اجلاس میں کمیٹیاں قائم کی گئیں ،ق لیگ اورایم کیوایم کی قیادت سے مشاہداللہ اورعبدالقادربلوچ ملیں گے ۔پرویزرشیداورسعدرفیق جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق اورآفتاب شیرپاوٴ سے ملاقات کریں گے ۔پرویزرشیداورمشاہداللہ محموداچکزئی سے ملاقات کریں گے ،جبکہ اشتراوصاف زاہدحامدوکلاء تنظیموں کے رہنماوٴں سے ملاقاتیں کریں گے

متعلقہ عنوان :