نوازشریف کا لندن میں طبی معائنہ ،دل کی ایک شریان میں بندش،علاج معالجے میں زیادہ وقت لگ سکتاہے,وزیراعظم کالندن میں قیام طویل ہونایقینی ہوگیا،مصدقہ ذرائع،صحت سنبھلتے ہی مسلم لیگ ن کاآئندہ اہم ترین اجلاس لندن میں ہی ہوگا،وزیراعظم کامعتمدساتھیوں کوپیغام

جمعہ 15 اپریل 2016 13:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء)وزیراعظم میاں نوازشریف کے لندن میں ہونے والے ابتدائی طبی معائنے میں ڈاکٹروں نے بتایاہے کہ ان کے دل کی ایک شریان میں بندش ہے ،اس لئے ان کے علاج معالجے میں زیادہ وقت لگ سکتاہے ،البتہ ڈاکٹروں نے یہ بات واضح نہیں کی کہ ان کے علاج میں کتنے ہفتے درکارہوں گے ۔

(جاری ہے)

مصدقہ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے ابتدائی معائنے کے بعدوزیراعظم کالندن میں قیام طویل ہونایقینی ہوگیاہے ،ان کی بیماری کی پیچیدگی کی وجہ سے گزشتہ روزاسی لئے انہیں براستہ ماسکولے جایاگیاتھاکیونکہ ان کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ماسکومیں بھی طبی امدادفراہم کی گئی تھی ۔

دریں اثناء یہ بھی معلوم ہواہے کہ وزیراعظم نے اپنے معتمدساتھیوں کوپیغام دیدیاہے کہ صحت سنبھلتے ہی مسلم لیگ ن کاآئندہ اہم ترین اجلاس لندن میں ہی ہوگا،اس لئے مسلم لیگ ن سینٹرل ایگزیکٹوکے ممبران اوردیگرقائدین اس میٹنگ کیلئے تیاررہیں ۔اس میٹنگ کیلئے ایک دوروزمیں تاریخ کااعلان کردیاجائیگا۔خبر رساں ادارے کومسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنماوٴں نے بتایاہے کہ کچھ لوگ توایک دوروزمیں میاں نوازشریف کی عیادت کیلئے لندن روانگی کیلئے تیارہیں ،صرف مجوزہ میٹنگ کیلئے تاریخ کاانتظارکیاجارہاہے تاکہ ایک ہی ٹکٹ میں دونوں کام ہوجائیں