ہاکی کے میدان سے اچھی خبر نہ آسکی،، اذلان شاہ ہاکی کپ میں میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو ایک گول سے ہرا دیا، گرین شرٹس کو ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست

جمعرات 14 اپریل 2016 09:46

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء)ہاکی کے میدان سے اچھی خبر نہ آسکی،، اذلان شاہ ہاکی کپ میں میزبان ملائیشیا نے پاکستان کو ایک گول سے ہرا دیا، گرین شرٹس کو ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست ہو گئی۔ اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائیشیا میں مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

کپتان رضی رحیم نے میچ کے تیسرے منٹ میں گول کر کے میزبان ٹیم کو برتری دلا دی۔ تیسرے کوارٹر کے آغاز میں اعجاز احمد نے گول کرنے کا نادر موقع ضائع کیا۔ گول کیپر ہیری عبد الرحمن کے عمدہ کھیل نے ملائیشیا کو اہم میچ میں ایک صفر سے کامیابی دلا دی۔ گرین شرٹس کی اذلان شاہ کپ میں یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔

متعلقہ عنوان :