میری والدہ اوربھائی میرے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں،مجھے ان سے بہت پیارہے، شہبازشریف

جمعرات 14 اپریل 2016 09:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ میری والدہ اوربھائی میرے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں اورمجھے ان سے بہت پیارہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے محترمہ مریم نوازکاشکریہ اداکرتے ہوئے بھی کہاہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروالدہ کی تصویربھیجنے کابیٹی بہت شکریہ ۔واضح رہے کہ محترمہ مریم نوازنے وزیراعظم کی لندن روانگی سے پہلے رائیونڈمیں اپنی والدہ کے ہاتھ چومتے ہوئے ایک تصویرٹویٹرپرشیئر کی تھی