امریکا جزیرہ سیناء میں امن آپریشن سے دستبردار،فوجیوں کے بجائے مواصلاتی آلات سے مدد لینے کا فیصلہ

جمعرات 14 اپریل 2016 10:27

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء)امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے مصر اور اسرائیل دونوں کو باضابطہ طورپر مطلع کیا ہے کہ امریکی فوج جزیرہ نما سینا میں امن کارروائیوں کا حصہ نہیں بنے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ سینا میں 700 امریکی فوجیوں کے متبادل ٹیکنالوجی کے استعمال سے بھی مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع ”پینٹاگون“ کے ترجمان گیو ڈیویز کا کہنا ہے کہ "میں نہیں سمجھتا کہ کوئی ایک فریق بھی جزیرہ سینا سے مکمل انخلاء کی بات کرتا ہے۔ ہم وہاں کچھ فوجیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے ہماری فوج کا وہاں پر آپریشن کارروائیوں میں حصہ لینا ضروری نہیں۔ یہ کام جدید آلات، ٹیکنالوجی اور مانیٹرنگ کے ذریعے بھی لیا جاسکتا ہے۔