تربت میں ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے افغان باشندہ ہلاک،2 زخمی

جمعرات 14 اپریل 2016 10:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء) بلوچستان کے علاقے تربت میں ایرانی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے 1 افغان باشندہ ہلاک اور2 زخمی ہو گئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز زاعمران لیویز کے عملے کو اطلاع ملی کہ تربت کے علاقے جالگی بلیدہ کے علاقے میں نامعلوم افراد کی لاش اور 2 افراد زخمی پڑے ہوئے ہیں جس پر لیویز کے عملے نے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افراد پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر ایران کی حدود میں داخل ہونے پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں علی اکبر موقع پر ہلاک جبکہ اس کے ساتھی رضا محمد اور ابراہیم سکنہ افغانستان زخمی ہو گئے لاش اور زخمیوں کو تربت ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد مردہ خانے میں رکھ دی گئی پولیس ذرائع کے مطابق بارڈر کے علاقے سے لاش اور زخمیوں کو تیل لانے گاڑیوں میں لایا گیا تھا مزید کا رروائی لیویز کا عملہ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :