پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس منصوبوں کے لئے 3 ارب 88 کروڑ روپے جاری

جمعرات 14 اپریل 2016 10:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء)نواز شریف حکومت نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں گیس پائپ لائنوں کی تنصیب کے لئے 3 ارب 8 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں جبکہ تاپی گیس منصوبہ پر 5 کروڑ روپے کے اخراجات کی مد میں فنڈز جاری کئے ہیں نواز شریف حکومت نے گیس پائپ لائن کے حوالے سے سندھ اور بلوچستان کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کو ملنے والی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ نواز حکومت نے پنجاب اور کے پی کے شہروں میں گیس پائپ لائنوں کے لئے 3 ارب 88 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں یہ فنڈز سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کو جاری کئے گئے ہیں جبکہ سندھ اور بلوچستان کو یکسرنظر انداز کیا گیا ہے جس کے باعث ان صوبوں میں محرومیاں مزید بڑھ گئی ہیں رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے وزارت پٹرولیم کے لئے 4 ارب روپے کی گرانٹ اضاف کے لئے قومی اسمبلی سے منظوری بھی لے لی ہے رپورٹ کے مطابق ترکمانستان پاکستان گیس منصوبہ کے ابتدائی اخراجات کے لئے 50 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں یہ منصوبہ گزشتہ سال میں ترکمانستان اور پاکستان کے وزرائے اعظم نے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :