مشتاق احمد نے یاسر شاہ کو دورہ انگلینڈ کے لیے اہم ہتھیار قرار دے دیا

بدھ 13 اپریل 2016 10:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء)اسپن بالنگ کوچ مشتاق احمد نے یاسر شاہ کو دورہ انگلینڈ کے لیے اہم ہتھیار قرار دے دیا۔لاہورمیں جاری اسپن بالنگ کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشتاق احمدکا کہناتھا کہ یاسر شاہ دورہ انگلینڈ میں اہم ہتھیارثابت ہوں گے،سابق لیگ اسپنرنیکہاکہ اسپن بولنگ کیمپ سینوجوانوں کوفائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انھوں نے امید ظاہر کی کہ یاسر شاہ دورہ انگلینڈ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ قومی ٹیم کیلیے دوسریشعبوں کے کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔ لاہورمیں نوجوان کھلاڑی مشتاق احمد سے جادوئی بولنگ کے گرسیکھ رہے ہیں۔کیمپ میں حصہ لینے والے اسپنرز میں یاسر شاہ، ظفر گوہر، کرامت علی، محمد اصغر، ارسل، عماد وسیم، محمد نواز، بلال آصف، حیات اللہ، شاداب خان، سلمان فیاض اور احمد شفیق شامل ہیں۔