اورنج لائن ٹرین منصو بہ ،پنجاب بنک نے قرض کی پہلی قسط پر 13کروڑ روپے سود مانگ لیا

بدھ 13 اپریل 2016 09:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء) دی بینک آف پنجاب نے صوبائی دارالحکومت میں زیر تکمیل اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لئے دئیے جانے والے قرض کی پہلی قسط پر 13کروڑ روپے سود مانگ لیا ہے اس سلسلے میں بینک آف پنجاب نے ایل ڈی اے کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں قرض پہ سود کی رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا ہے بینک آف پنجاب نے ایل ڈی اے کو قرض کی پہلی قسط کی مید میں5ارب روپے جاری کیے تھے تاہم بتایا گیا ہے کہ سودکی رقم کی ادائیگی کے حوالے سے ایل ڈی اے نے بینک آف پنجاب کو تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

متعلقہ عنوان :