کوئٹہ، سڑک کے کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ، موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی اور بچہ جاں بحق، بچی شدید زخمی

بدھ 13 اپریل 2016 09:36

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء) بلوچستان کے علاقے وڈھ میں سڑک کے کنارے نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے میاں بیوی اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہو گئی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے وڈھ میں حبیب اللہ نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر مین آر سی ڈی شاہراہ پر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے سڑک کے کنارے نصب بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں حبیب اللہ اس کی اہلیہ مسماة عائشہ بی بی اور4 سالہ بیٹا جمیل موقع پر جاں بحق جبکہ 8 بچی جمیلہ بی بی شدید زخمی ہو گئی دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقع کے اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مقامی انتظا میہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔