وزیر صنعت حکومت آزاد کشمیر اکبر ابراہیم وزارت سے مستعفی ، آئندہ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے

بدھ 13 اپریل 2016 09:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء )آزاد کشمیر حکومت کے وزیر صنعت اکبر ابراہیم نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دید یا ہے آئندہ انتخابات میں ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء وکشمیر حکومت کے وزیراکبر ابراہیم نے اپنا استعفیٰ وزیرا عظم چوہدری عبدالمجید کو بھجوا دیا ہے ، تاہم وزیراعظم کی جانب سے انکے استعفے کو تاحال منظور نہیں کیا گیا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ اکبر ابراہیم نے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے انکے ن لیگی قیادت سے معاملات طے پاگئے ہیں جبکہ انہوں نے خفیہ رکھنے کی شرط پر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے درخواست بھی دے رکھی ہے ۔