سرگودہاسے گرفتار ماں،بیٹی اوربہوکوانسداددہشت گردی عدالت نے 14روزہ ریمانڈپرجیل بھجوادیا،خواتین کے انکشافات پرتعلیمی اداروں کی سکیورٹی سخت جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس اورقانون نافذکرنے والے ادارے متحرک

بدھ 13 اپریل 2016 09:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء)سرگودھا سے گرفتار ہونیوالی ماں‘ بیٹی اور بہو کو انسداددہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت نے 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ ان خواتین کے انکشافات کے بعد انتظامیہ نے جامع سرگودھا سمیت تعلیمی اداروں‘ حساس مقامات‘ اہم سرکاری دفاتر کی سکیورٹی کو سخت کردیا ہے ذرائع کے مطابق خواتین دہشتگردوں کے انکشاف کے بعد وہ کسی تعلیمی ادارے کو نشانہ بناسکتی تھیں جس کے بعد تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ گرفتار خواتین کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے متحرک ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ بھی جلد قانون کے شکنجے میں آجائینگے۔

متعلقہ عنوان :