اٹلی، ساحلی حکام نے آبنائے ہرمز میں 1850 تارکین وطن کو بچایا

بدھ 13 اپریل 2016 10:18

روم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء) اٹلی نے آپریشن کر کے آبنائے ہرمز میں تارکین وطن کو بچایا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ساحلی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوسٹ گارڈ بحری جہاز ڈیسپوٹی نے آبنائے ہرمز میں مجموعی طور پر 740 جبکہ نیوی بحری جہاز سیگالا فیولگوسی نے 255 تارکین وطن کو بچایا بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک مرچنٹ بحری جہاز نے 117 جبکہ یورپی یونین بحری جہاز نے 738 تارکین وطن کو ریسکیو کیا ۔