نئی دہلی،پٹھان کوٹ حملہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل افسر کے قتل میں ملوث2 افراد گرفتار

بدھ 13 اپریل 2016 10:17

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء)پٹھانکوٹ حملہ کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کے افسرتنزیل احمد کے قتل کے الزام میں 2افرادگرفتار کر لیا گیا،بھارتی پولیس مرکزی ملزم منیر کو گرفتار کرنے میں تاحال کامیاب نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پٹھانکو ٹ حملہ کیس میں شامل بھارتی تحقیقات ایجنسی کے افسر تنزیل احمد کو قتل کے الزام ریان اور جنید نامی 2افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ بھارتی تحقیقات ایجنسی کے افسر تنزیل احمد کو قتل کرنے کے واقع کا مرکزی ملزم منیر تا حال گرفتار نہیں کیا جا سکا، بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ہونے والے افرادریان اورجنید نے افسر تنزیل احمد کوقتل کرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا۔