ویسٹ انڈیز میں ڈکیتی کے دوران برطانوی کرکٹر قتل، 22 سالہ ایڈرین سینٹ جان کو مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران قتل کر دیا گیا

بدھ 13 اپریل 2016 10:07

ٹرینیڈاڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء)برطانوی نوجوان کرکٹر کو ٹرینیڈاڈ میں ڈکیتی کے دوران قتل کر دیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق 22 سالہ ایڈرین سینٹ جان کو مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران قتل کر دیا، پولیس نے قتل کے شبے میں 24 سالہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈرین سینٹ جان لندن میں کرس گیل اکیڈمی کے کپتان تھے، انہوں نے ایلن کرکٹ کلب اور یونیورسٹی آف ہرٹفورڈشائر کی جانب سے بھی کرکٹ کھیلی۔ جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایڈرین کی موت کا سن کر بہت دکھ ہوا، وہ باصلاحیت کھلاڑی تھے، میری تمام تر ہمدردیاں ایڈرین کے خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :