متنازع جزیروں پر جی سیون ممالک کے بیان پر چین برہم،چین کو ان جزائر پر پورا حق ہے،ممالک وزراء کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں،ترجمان چینی وزارت خارجہ

بدھ 13 اپریل 2016 10:07

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء)چین نے بحیرہ جنوبی چین میں متنازع جزیروں سے متعلق جی سیون ممالک کے بیان پر اپنے سخت رد عمل میں کہا ہے کہ ان ممالک کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے باز رہنا چاہیے،چین نے متنازع جزیرے پر میزائل نصب کر دیے ،بحیرہ جنوبی چین میں مداخلت سے باز رہیں،اس سے قبل جی سیون ممالک کے وزرا نے جاپان میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ کسی بھی ایسے یکطرفہ طور پر دھمکی آمیز، پر تشدد یا پھر اشتعال انگیز اقدام کے مخالف ہیں جس سے خطے میں تناوٴ میں اضافہ ہوتا ہو۔

امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی، جرمنی اور جاپان کے وزرائے خارجہ نے اپنے اس بیان میں چین کا نام نہیں لیا تھا لیکن اس کے رد عمل میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین کو ان جزائر پر دعوے کا پورا حق حاصل ہے،انھوں نے ان ممالک کے وزرا پر زور دیا کہ وہ تمام طرح کے ’غیر ذمہ دارانہ بیانات اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات سے گریز کریں، اور خطے میں امن اور استحکام کے لیے صحیح معنوں تعمیری کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

جی سیون ممالک نے اپنے بیان میں زمین پر قبضہ کرنے اور اس پر فوجی مقاصد کے لیے چوکیاں تعمیر کرنے جیسے اقدامات سے باز رہنے کی بات کہی تھی۔مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ اختلافات کو نیک نیتی اور عالمی قوانین کے مطابق حل کرنے چاہییں۔چین کا کہنا ہے کہ اس کا سمندر میں مصنوعی جزیرے اور اس پر تعمیرات کا مقصد شہریوں کے لیے سہولیات پیدا کرنا ہے لیکن دوسرے ممالک اس کی ان کوششوں کو فوجی مقاصد کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :