آسٹریلیا ،پاکستانی طالب علم نے عالمی ریاضی کا مقابلہ جیت لیا، یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز آسٹریلیا کے زیر اہتمام مقابلے میں 16 ممالک کے طالب علموں نے حصہ لیا

بدھ 13 اپریل 2016 10:01

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 13اپریل۔2016ء) سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے سرکاری سکول کے طالب علم نے یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز آسٹریلیا کے زیر اہتمام ریاضی کے عالمی مقابلے میں پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے بھابرہ ہائر سکینڈری گورنمنٹ سکول میں زیر تعلیم ساتویں جماعت کے طالب علم ابو حفص نے ریاضی کے امتحان میں دنیا بھر کے ذہین طالب علموں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

اسکول پرنسپل ملک ظفراللہ خان کے مطابق یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز آسٹریلیا کے زیر اہتمام ریاضی کے مقابلے ہوئے جس میں 16 ممالک کے طالب علموں نے حصہ لیا ۔پاکستان بھر سے مقابلے میں حصہ لینے والے 100 طلبہ میں سے بھابڑہ ہائر سکینڈری سکول کے دو طالب علم بھی شامل تھے ریاضی کے عالمی مقابلے میں ابوحفص نے پہلی پوزیشن لے کر نہ صرف اپنے سکول بلکہ ملک کا نام روشن کر دیا ۔ہونہار طالب علم کو گولڈ میڈل اور سرٹیفیکیٹ دینے کے لئے سکول میں تقریب ہوئی اور ابوحفص کو عالمی مقابلہ جیتنے پر نہ صرف مبارک باد دی گئی بلکہ انعامات سے بھی نوازا گیا ۔ ابوحفص نے ثابت کر دیا کہ سکول نجی ہو یا سرکاری الف ، ب ، پ یقین سے کامیابی یقینی ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :