شہداء اور سپاہیوں کے نام پر 14ہزار ایکڑ زمین کوڑیوں میں خرید کر ڈی ایچ اے نے 196 ارب جیب میں ڈال لئے،ڈی ایچ اے نے سندھ حکومت سے زمین ایک لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے خریدی، بعد ازا ں کمرشل اور رہائشی حصوں میں تقسیم کرکے اربوں روپے کمائے، نیب ڈی ایچ اے سٹی پلانز کی تفتیش کرے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کنٹونمنٹ بورڈ نے اس کی منظوری نہیں دی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی درخواست
منگل 12 اپریل 2016 09:24
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء ) ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی ( ڈی ایچ اے ) نے سندھ حکومت سے 14ہزار ایکڑ زمین شہداء اور سپاہیوں کے نام پر کوڑوں کے بھاؤ خرید کر 196 ارب روپے جیب میں ڈال لئے ۔ شہداء کے اہلخانہ اور سرحدوں پر لڑنے والے سپاہی اپنی چھت نہ حاصل کرسکے ۔ ڈی ایچ اے نے سندھ حکومت سے زمین ایک لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے خریدی اور بعد ازا ں اسے کمرشل اور رہائشی حصوں میں تقسیم کرکے تقریباً 196ارب روپے کما لئے ۔
ڈی ایچ اے نے اپنے من پسند افراد کو مختلف ٹریڈ زمین پلاٹ الاٹ کرکے بھی نوازا ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے قومی احتساب بیورو (نیب ) سے درخواست کی ہے کہ وہ ڈی ایچ اے سٹی پلانز کی تفتیش کرے اس کی شکایت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو کی گئی تھی کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے ) اور کنٹونمنٹ بورڈ نے اس کی منظوری نہیں دی تھی ۔(جاری ہے)
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے نیب کو خط لکھا گیا ہے جس میں ڈی ایچ اے سٹی پلانز کی قانونی حیثیت بارے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ اگر شکایت درست پائی گئی تو نیب کو ڈی ایچ اے کیخلاف ایکشن لینا چاہیے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستانکو ڈی ایچ اے کراچی کیخلاف شکایت ملی ہے کہ ڈی ایچ اے ریگولیٹر نہیں ہے اور ڈی ایچ اے سٹی پلانز کی منظوری ایس بی سی اے یا کینٹ بورڈ نے نہیں دی ہے اور ڈی ایچ اے کی تین سو مربع گز کے رہائشی پلاٹوں کی بطور کمرشل پلاٹس منتقلی غیر قانونی ہے جو ڈی ایچ اے فیز آٹھ میں واقع ہے ۔ چیئرمین نیب کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس شکایت کا جائزہ لیں اور اگر یہ درست پائی گئی تو ڈی ایچ اے سٹی کلفٹن کنونمنٹ بورڈ سے قانونی دستاویزات حاصل کرکے ایکشن لیا جائے خط میں کہا گیا ہے کہ 1999ء سیکشن 9اور 10کے تحت ان تمام کیخلاف کارروائی کی جائے جو اختیارات کے ناجائز استعمال اور قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصانات کے ذمہ دار ہیں خط میں شکایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 11000ایکڑ کی زمین پر پھیلے ہوئے ڈی ایچ اے سٹی پلانز کی منظوری کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیزیشن کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے ) نے نہیں دی اسی طرح ڈی ایچ اے ماسٹر پلان کی منظوری بھی کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے بائی لاز کے مطابق نہیں دی گئی خط میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے کراچی چار سال سے ڈی ایچ اے سٹی کے پلاٹس غیر قانونی طور پر فروخت کررہی ہے ڈی ایچ اے کی جانب سے خریدے گئے پلاٹس تیس سال کیلئے کیٹل فارمنگ اور چکن فارمز کیلئے الاٹ کئے گئے تھے جن کو مختلف ڈی سیز نے 99سال کیلئے غیرقانونی طور پر لیز میں تبدیل کردیا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کی تمام تبدیلیاں بشمول تیس سے 99سال کیلئے تبدیلی غیر قانونی ہے وزیراعلیٰ صرف صنعتی مقاصد کیلئے لیز کو 99سال کیلئے اجازت دے سکتا ہے ۔2011ء کانوٹیفکیشن کی وزیراعلیٰ نے خارج کردیا تھا خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت اب تمام غیر قانونی پلاٹوں اور 55.21ایکڑ اراضی کو منسوخ کرنے کے عمل میں مصروف ہے جو ستائیس نومبر دو ہزار بارہ کو ڈی ایچ اے کے ایڈمنسٹریٹر کو الاٹ کئے گئے ۔ ڈی ایچ اے نے 2015ء میں غیر قانونی طور پر دو سو پچیس رہائشی پلاٹوں کو بیچ ایونیو پر کمرشل پلاٹوں میں تبدیل کیا اراضی کی یہ تبدیلی غیر قانونی ہے اور سپریم کورٹ کے حکم کے برعکس ہے اراضی کی منتقلی کی اتھارٹی صرف کینٹ بورڈ کے پاس ہے بہت سے ڈی ایچ اے افسران نے تین سو مربع گز کے رہائشی پلاٹ بیس ملین روپے کے حساب سے خریدے اور یہ پلاٹ اس وقت خریدے گئے جب ڈی ایچ اے نے ان کو غیر قانونی طور پر رہائشی قرار نہیں دیا تھا خط میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے ہر پلاٹ کی قیمت اب دو سو بیس ملین تک پہنچ گئی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں ڈی ایچ اے کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے تھے کہ کیا ڈی ایچ اے نے غیر قانونی کارروائی کرکے اس علاقے کو کنٹرولڈ ایریا قرار دیدیا ہے جس پر فاضل وکیل نے کہا تھا کہ ڈی ایچ اے نے ایک سو چھپن اراضی کو کنٹرولڈ ایریا قرار دیا تھا تاہم قبضہ نہیں کیا ڈی ایچ اے کے وکیل نے کہا تھا کہ قانون کے مطابق ڈی ایچ اے کسی بھی اراضی کو کنٹرول ایریا قرار دے سکتی ہے اس پر جسٹس دوست محمد خان نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے کہ آمر کے دور حکومت میں ڈی ایچ اے لاہور کو قانونی تحفظ دیا گیا تھا جو غیر قانونی تھا پاکستان تو کیا اس قانون کے تحت ڈی ایچ اے والے بھارت کو بھی کنٹرولڈ ایریا قرار دے سکتے ہیں بعد ازاں فاضل عدالت نے ڈی ایچ اے کی نظر ثانی کی اپیل خارج کردی تھی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 12 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
گلگت بلتستان میں40 ہزارمیگاواٹ پن بجلی پیداوارکی صلاحیت،مناسب پلاننگ کے تحت سرمایہ کاری سے سالانہ 2163 ارب کی خطیرآمدن ہوسکتی ہے،سرکاری دستاویز
-
متحدہ کے رہنما محمد رضا ،وحیدالزماں اور دیگر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے
-
پانامہ لیکس،وزیر اعظم نے وفاق چھوڑ کر را ئیونڈ میں قیام کر لیا،مشترکہ اجلاس کے باوجود بھی نواز شریف اسلام آباد نہ آ سکے
-
علماء کرام روایتی تقریروں کو چھوڑ کر قرآن کا درس د یں،مفتی منیب الرحمان، مصر عراق سمیت دیگر ممالک میں کلین شیو کوئی مفتی اعظم بن سکتا ہے مگر پاکستان میں کلین شیو ایک چھوٹی سی مسجد کا امام بھی نہیں ... مزید
-
شہداء اور سپاہیوں کے نام پر 14ہزار ایکڑ زمین کوڑیوں میں خرید کر ڈی ایچ اے نے 196 ارب جیب میں ڈال لئے،ڈی ایچ اے نے سندھ حکومت سے زمین ایک لاکھ روپے فی ایکڑ کے حساب سے خریدی، بعد ازا ں کمرشل اور رہائشی حصوں ... مزید
-
راجن پور پولیس کی کارروائی، چھوٹو گینگ کا مددگار علی گل بازگیر بھائی سمیت مارا گیا،علی گل بازگیر، بھائی او رساتھیوں سمیت کچے میں جاری آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ کی مدد کی کوشش کر رہا تھا،اطلاع ملنے ... مزید
-
لیڈی بیگ کی موجودگی پر سندھ اسمبلی میں خوفزدہ صورتحال پیداہوگئی،سپیکر کے حکم پر عملہ نے چیک کرکے کلیئرکیا
-
میری ذاتی زندگی پرپیپلزپارٹی نے کبھی حملہ نہیں کیا،ہمیشہ ذاتی زندگی پرن لیگ نے حملے کئے ،عمران خان،آئندہ الیکشن میں مصطفیٰ کمال سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے،24اپریل کوہم اپنایوم تاسیس منائیں گے ... مزید
-
پی سی بی کا پاکستان کپ کے نام سے ون ڈے ٹورنامنٹ کرانیکا اعلان، ٹو رنامنٹ 19اپریل سے 1مئی کو فیصل آباد میں کھیلا جائیگا ،ٹیم کا انتخاب ڈرافٹنگ سے ہوگا جبکہ کھلاڑیوں کی بولی آج منگل کو ہوگی
-
فاسٹ باؤلر عمر گل نے کیریئر ختم ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ،اپنی فٹنس پر کام کر رہا ہوں، اپنے آپ پر یقین ہے اور بہت جلد ٹیم میں واپس آوٴں گا، عمر گل،میں سات آٹھ ماہ بعد کم بیک کر رہا تھا اور ... مزید
-
پی سی بی کو ابھی تک ہیڈ کوچ کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ، شکیل شیخ ، آئی پی ایل میں موجود کوچز سے کوئی ایک کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم کا کوچ ہوسکتا ہے ، خبر رساں ادارے سے گفتگو
-
اذلان شاہ ہاکی: قومی ٹیم آج روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی
-
ڈی چوک،ایف نائن پارک جلسے جلوسوں اور دھرنوں کیلئے استعمال نہیں ہونگے، وزیرداخلہ،ایف نائن پارک اسلام آباد کا دل ہے، تحریک انصاف کو ڈی چوک یا فاطمہ جناح پارک میں جلسہ کرنے کی اجازت دی تو کل کوئی دوسرا ... مزید
-
عمران خان کا پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے تحریک چلانے کا اعلان ، انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی،پانامہ لیکس کے لئے تین کمیٹیاں بنا دیں، 24 اپریل کو ہر صورت پارٹی کی 20 ویں سالگرہ منائیں گے،چودھری نثار سے ... مزید
-
نیب نے شریف ‘ چوہدری برادران اور اسحاق ڈار کے خلاف 15 سال پرانے مقدمات پر مزید تحقیقات کی منظوری
-
کراچی،پاک فضائیہ کےJF-17تھنڈر طیارے نمبر2ملٹی رول سکواڈرن میں باقاعدہ طور پر شامل کر لئے گئے،طیارے شامل کرنے کے تاریخی موقع پر پی اے ایف بیس مسرور میں پروقار تقریب
-
ای سی سی اجلاس، توانائی سے متعلق پانچ منصوبوں منظوری ،روس سے معاہدے کے تحت شمال جنوب گیس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کی بھی منظوری ،گوادر ‘ نواب شاہ ایل پی جی ٹرمینل اور پائپ لائن منصوبے کی از سر ... مزید
-
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس، پاکستان بین الاقوامی ائیر لائن کارپوریشن تبدیلی بل 2016 ء اکثریت رائے سے منظور ،اے این پی کا اعتماد میں نہ لینے پر ایوان سے علامتی واک آؤٹ ، امیگریشن ترمیمی بل 2016 ء اور سول ... مزید
-
آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی ملاقات، خطے اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال
-
پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعے موجود ہیں،اسحاق ڈار،قطر کے ساتھ حال ہی میں ایل این جی درآمد کرنے کا معاہدہ کیا ، 3600 میگاواٹ ایل این جی کے حامل منصوبے کیلئے جنرل الیکٹرک ضروری سامان فراہم ... مزید
-
جلد آر ایم لیکس سامنے لاؤں گا، رحمن ملک ،عمران پانامہ جا کر مقدمہ کریں،چیلنج ہے پانامہ لیکس سے واسطہ ثابت ہو جائے سینیٹ سے مستعفی ہو جاؤ ں گا،پی پی رہنما
-
شریف خاندان کی رائے ونڈمیں موجودہ صورتحال پرطویل مشاورت،حسین نوازوزیراعظم نوازشریف کااہم پیغام لے کردبئی روانہ ،سعودی عرب اورلندن میں اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے
-
اسلامی نظریاتی کونسل اجلاس میں ایک بار پھر پھڈا، تحفظ نسواں ایکٹ پنجاب، خیبر پختونخواہ کے معاملہ پر کونسل میں اختلاف پیدا ہوگیا،بلوں کو غیر اسلامی قرار دینے پر زاہد قاسمی، جسٹس منظور گیلانی کا ... مزید
-
پاک سر زمین نے ایم کیو ایم کے تنظیمی ڈھانچے کو بھی توڑنے کی تیاری کر لی ، متعدد اہم رہنماؤں کا مصطفیٰ کمال سے رابطہ
-
بھارت حکومت کی جانب سے جامع بارڈر مینجمنٹ نظام کی منظوری،پاکستان سے ملحقہ سرحد پر نگرانی بڑھانے کیلئے جدید آلا ت کی مدد لی جائے گی جن میں سی سی ٹی وی کیمرے،نائٹ ویژن اور زیر زمین نگرانی کے آلات شامل ... مزید
-
لیبیا میں کرنل قذافی کو ہٹانے کے بعد کی صورتحال کی پیش بندی نہ کرنا بدترین غلطی تھی، باراک اوباما
-
فرانس ، نقاب والی خواتین کے جرمانے ادا کرنے والا شخص
-
کئی جرمن مساجد میں انتہاپسندی فروغ پا رہی ہے، انٹیلی جنس چیف
-
روس نے مشرقی فوجی ضلع میں فوجیوں کا معائنہ شروع کردیا
-
یوکرائن ، دو بھارتی طلباء چاقو کے وار سے ہلاک ایک زخمی
-
پانامہ لیکس، مالٹا میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطا لبہ
-
’ایران بشارالاسد کو مدت صدارت کے اختتام تک سپورٹ کرے گا‘،بشارالاسد کو اقتدار سے ہٹانے کا امریکی خواب پورا نہیں ہو گا: علی اکبر ولایتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.