پانامہ لیکس،وزیر اعظم نے وفاق چھوڑ کر را ئیونڈ میں قیام کر لیا،مشترکہ اجلاس کے باوجود بھی نواز شریف اسلام آباد نہ آ سکے

منگل 12 اپریل 2016 09:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء) وزیر اعظم پانامہ لیکس کے زہر کو ختم کرنے کے لئے وفاق کو چھوڑ کر را ئیونڈ میں قیام کر لیا ہے۔ مشترکہ اجلاس کے باوجود بھی وزیر اعظم اسلام آباد نہ آ سکے ہیں ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے خاندان پر لگنے والے آف شورز کمپنیوں کے گہرے داغوں نے مسلم لیگ(ن) کے سربراہ کو شدید پریشانی مبتلا کر دیا ہے تین روز قبل وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اپنے بیٹوں سے ملاقات اور خصوصی بات چیت کے لئے رائیونڈ گئے تھے اور گزشتہ روز مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے آنا تھا مگر نہ آ سکے ہیں ۔

ذرائع خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ذہنی طور پر مضطرب ہو چکے ہیں اور وہ اس سلسلے میں اپنی وفاقی کابینہ کو بھی تاحال کوئی بریف نہیں کر سکے جس کے باعث وفاقی وزراء و دیگر پانامہ لیکس سے متعلق کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دے پا رہے جس سے ملک میں بھڑکی فضاء کو ٹھنڈا کیا جا سکے ۔