پانامہ لیکس، مالٹا میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطا لبہ

منگل 12 اپریل 2016 10:02

ویلیٹا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد عالمی سیاست میں ہلچل جاری ہے ، مالٹا میں ہزاروں افراد وزیر اعظم کے استعفیٰ کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ،،پانامہ لیکس میں نام آنے کے بعد ہزاروں افراد وزیر اعظم جوزف مسکات کے استعفیٰ کے لیے دارالحکومت ویلیٹا میں جمع ہوئے ، مظاہرین وزیر اعظم اوران کے دو اتحادیوں کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مالٹا کے وزیر اعظم اور وزیر صحت سمیت قریبی ساتھیوں کے نام پانامہ لیکس میں سامنے آئے ہیں۔ ادھربرطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون چھ سالہ ٹیکس ریکارڈ ظاہر کرنے کے بعد بھی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں ،جرمنی نے بھی ٹیکس چھپانے والی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کر نے کا اعلان کیا ہے ، جرمن حکام کے مطابق عالمی سطح پر ایک ایسا نظام وضح کرنے کی ضرورت ہے جہاں ان آف شور کمپنیوں کے اصل مالکان کی شناخت ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :