یوکرائن ، دو بھارتی طلباء چاقو کے وار سے ہلاک ایک زخمی

منگل 12 اپریل 2016 10:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء) یوکرائن میں تین افراد نے حملہ کر کے دو بھارتی شہریوں کے گلے کاٹ کر ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سواروپ نے اپنے بیان میں بتایا کہ یوکرائن میں اوزگوروڈمیڈیکل کالج میں تین یوکرائنی شہریوں نے بھارتی طلباء پر چاقو مار کر گلے کاٹ دیئے جس کے نتیجے میں دو بھارتی طلباء موقع پر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یوکرائنی حکام نے تینوں حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :