کئی جرمن مساجد میں انتہاپسندی فروغ پا رہی ہے، انٹیلی جنس چیف

منگل 12 اپریل 2016 10:00

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء)جرمنی میں داخلی سلامتی کے ذمے دار خفیہ ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں زیادہ تر عربی زبان بولنے والے مسلمانوں کی کئی مساجد میں انتہا پسندی فروغ پا رہی ہے اور وہاں بنیاد پرستانہ رجحانات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داخلی انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ ماسین نے کہا ہے کہ ہم نے دیکھا ہے کہ عربی زبان بولنے والے مسلمانوں کی ایسی مسجدوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جہاں جزوی طور پر بنیاد پرستانہ سوچ پائی جاتی ہے۔

“ہنس گیورگ ماسین کے مطابق، ”ان میں سے کئی مسلم عبادت گاہیں ایسی ہیں جن کے انتظامی اداروں یا ان کی عہدیدار شخصیات میں شدت پسندانہ سوچ پائی جاتی ہے۔ اسی لیے تقریباً سبھی واقعات میں سلفی مسلمانوں کی ایسی مساجد تحفظ آئین کے ادارے کے اہلکاروں کی نظروں میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :