نیب نے شریف ‘ چوہدری برادران اور اسحاق ڈار کے خلاف 15 سال پرانے مقدمات پر مزید تحقیقات کی منظوری

منگل 12 اپریل 2016 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء) نیب نے شریف برادران ‘ چوہدری برادران اور اسحاق ڈار کے خلاف 15 سال پرانے مقدمات پر مزید تحقیقات کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے نواز شریف‘ نواز شریف‘ اسحاق ڈار اور چوہدری برادران کے خلاف مقدمات بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان مقدمات کی مزید تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے نیب کی جانب سے نئی دستاویز میں مقدمات میں وزیراعظم نواز شریف ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف مقدمات میں ان کے عہدے بھی ساتھ لکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :