زرداری پاکستان آ بھی گئے تو نواز شریف انہیں کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے، شیخ رشید ، پانامہ لیکس پر حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ اپوزیشن دو نمبر ہے ۔ ملالہ اور شرمین عبید چنائے کو ایک خاص پلان کے تحت آگے لایا جا رہا ہے، انٹرویو

پیر 11 اپریل 2016 09:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ زرداری پاکستان آ بھی گئے تو نواز شریف انہیں کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے پانامہ لیکس پر حکومت کی خوش قسمتی یہ بھی ہے کہ اپوزیشن دو نمبر ہے ۔ ملالہ اور شرمین عبید چنائے کو ایک خاص پلان کے تحت آگے لایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف خود کبھی جان نہیں چھوڑیں گے انہیں اتارنا پڑے گا لوگ پانامہ لیکس کے انکشافات کے بعد استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن ہماری حکومت ڈھٹائی سے کہہ رہی جاؤ جو کرنا ہے کر لو ۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کا خطاب بھی انتہائی بے معنی تھا ملک کی جڑیں کھوکھلی کرنے ولا بھارت کا اہم ترین جاسوس پکڑا گیا لیکن نواز شریف نے قوم سے کوئی خطاب نہیں کیا اب بات خود پر آئی ہے تو دو دفعہ خطاب شروع ہو گیا شیخ رشید احمد نے کہا کہ پرویز مشرف وطن واپس ضرور آئیں گے ان پر لگائے گئے الزامات درست سہی لیکن غداری والی بات بے بنیاد ہے ۔

(جاری ہے)

اگر پرویز مشرف پر آرٹیکل چھ لگتا ہے تو سب سے پہلے نواز شریف پر لگنا چاہئے جس نے بھٹو کو پھانسی دینے والے شخص کی حمایت کی اور اس کی نرسری میں پلا بڑھا ۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کا فی الحال پاکستان واپسی کا کوئی چانس نہیں اگر وہ آ بھی گئے تو نواز شریف انہیں کسی صورت گرفتار نہیں ہونے دیں گے اگر کوئی ایسی صورت حال بن گئی تو زرداری کے ساتھ کئی اور قوتیں ایک پلیٹ فارم پر آ جائیں گی انہو نے کہاکہ مصطفیٰ کمال آیا نہیں ان کو لایا گیا ہے ایم کیو ایم کو معمولی سمجھنا غلطی ہے اس کی کڑیاں لندن، ساؤتھ افریقہ ، سپین اور پوری دنیا سے ملی ہوئی ہیں اسے صرف نائن زیرو نہ سمجھا جائے ۔ فاروق ستار شریف آدمی ہیں اصل کمان لندن میں ہے ۔