پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونیوالے ڈاکٹروں کو دور داراز کے علاقوں میں تعیناتی شروع،ابتدائی طور پر 424ڈاکٹروں کو ٹی ایچ کیو ، ڈی ایچ کیو، آریچ سی اور بی ایچ یو پر تعینات، ڈاکٹروں کے تبادلے اور پوسٹ گریجویشن کرنے پر تین سال کی پابندی عائد

پیر 11 اپریل 2016 09:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونیوالے ڈاکٹروں کو دور داراز کے علاقوں میں تعینات کرنے کاسلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ابتدائی طور پر 424ڈاکٹروں کو ٹی ایچ کیو ، ڈی ایچ کیو، آریچ سی اور بی ایچ یو پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ان ڈاکٹروں کے تبادلے اور پوسٹ گریجویشن کرنے پر تین سال کی پابندی عائد ہو گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت نے 1ہزار ڈاکٹروں کو دور داراز علاقوں میں ہزاروں خالی آسامیوں پر تعینات کرنے کے حوالے سے بھرتی کیا ہے ان میں سے424ڈاکٹروں کو محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے دور داراز کے علاقوں میں تعینات کرنے کاسلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ابتدائی طور پر ان ڈاکٹروں کو ٹی ایچ کیو ، ڈی ایچ کیو، آریچ سی اور بی ایچ یو پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ان ڈاکٹروں کے تبادلے اور پوسٹ گریجویشن کرنے پر تین سال کی پابندی عائد ہو گی اور یہ پندرہ دن میں اپنی تعیناتی کی جگہ پر جوائننگ دینے کے پابند ہیں۔

متعلقہ عنوان :