احسن اقبال کو مشیر ہوا بازی کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ،بااضابطہ نوٹیفکیشن آج جاری ہوگا

پیر 11 اپریل 2016 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کو مشیر ہوا بازی کا اضافی چارج دینے کا فیصلہ کر لیا جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن آج (سوموار) جاری کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے مشیر ہوا بازی کے مستعفی ہونے کے بعد وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کو ہوا بازی کے فرائض سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن آج (سوموار) کو جاری کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :