اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یمن میں جنگ بندی کا احترام کیا جائے گا،عرب اتحاد

پیر 11 اپریل 2016 10:15

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) سعودی عرب کی قیادت میں یمنی حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یمن میں جنگ بندی کا احترام کرے گا۔

(جاری ہے)

عرب اتحاد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ یمن کے صدر عبدالرب منصور ہادی کے مطالبہ پر جنگ بندی کا احترام کرے گا لیکن باغیوں کی طرف سے کسی بھی حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔اتحاد کی طرف سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یمن میں جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہونے والا ہے۔سعودی عرب کی سربراہی میں اتحاد نے گزشتہ سال مارچ سے حوثی باغیوں کے خلاف زمینی اور فضائی حملے جاری رکھے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :