خفیہ کمپنیوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے‘ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا مطالبہ

پیر 11 اپریل 2016 10:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر عمل کر کے شفافیت کے قوانین کے وضع کرے تاکہ سیکرٹ (خفیہ) کمپنیوں کو غیر قانونی قرار دیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا یہ مطالبہ پانامہ پیپرز کے بعد سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے چیئرمین جوزف اگاز نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز گلوبل فنانشل سسٹم کا تاریک پہلو واضح کرتا ہے جس کے ذریعے بنک‘ وکلاء‘ مالیاتی ماہرین خفیہ کمپنیوں کو اس کابل بناتے ہیں کہ وہ غیر قانونی کرپٹ رقوم کو چھپائیں اس عمل کا تدارک ہونا چاہئے۔

عالمی لیڈرز کو سامنے آنا چاہئے اور خفیہ کمپنیوں پر پابندی لگنی چاہئے جس سے کرپشن کا راستہ ہموار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کمپنیوں کی رجسٹریشن ہونی چاہئے۔ جی 20 نے شفافیت کے اقدامات کو سپورٹ کیا ہے تاکہ ان کو نفاذ کرنے کے لئے بہت تھوڑا کام کیا ہے۔