اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش

پیر 11 اپریل 2016 10:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے دونوں ملکوں کے در میان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

بان کی مون کے ترجمان نے نیو یارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب دو ممالک کے درمیان کوئی تنازعہ یا مسئلہ پایا جاتا ہے تو سیکرٹری جنرل کی طرف سے اپنی خدمات پیش کرنا ایک اصولی معاملہ ہے لیکن اس کے لیے دونوں فریقین کا متفق ہونا اور دونوں کی طرف سے ثالثی کی درخواست کرنا لازمی ہے