سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر پی سی بی میں اہم عہدہ سنبھالنے کیلئے رضامند ہو گئے

اتوار 10 اپریل 2016 10:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کی ہوا چل پڑی۔ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی چہرے بدلنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پی سی بی نے مدثر نذر کو ڈائریکٹر این سی اے کے عہدے کی پیشکش کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کو ڈائریکٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی لگانے کی پیشکش کی گئی ہے جس کا انہوں نے مثبت جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

مدثر نذر کو ڈائریکٹر لگانے کے سلسلے میں بورڈ حکام ان کیساتھ مالی معاملات طے کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم سابق ٹیسٹ کرکٹر کی خدمات بطور ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی حاصل کی جا رہی ہیں۔ مدثر نذر این سی اے پلاننگ، ڈمیسٹک انفراسڑکچر اور کوچنگ کورسز پر کام کریں گے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مختصر مدت کے لیے کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ واضح رہے کہ مدثر نذر 1993ء اور 2001ء میں قومی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔